انٹر نیشنل

۹۰ لاکھ ہندوستانی جی سی سی ممالک اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ جئے شنکر

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) اور ہندوستان کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ کے لیے مشترکہ وزارتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں جی سی سی اور ہندوستان کے درمیان مشترکہ ایکشن پلان اور دیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقہ کار بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول کےلیے دوطرفہ اور کثیر الجہتی رابطے بڑھانے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اس موقع پر نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید عبدالکریم الخریجی اور وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمن الراسی بھی موجود تھے۔الاخباریہ کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا ہند، جی سی سی کے درمیان تعلقات کی جڑیں مختلف شعبوں میں ہیں اور ہم متعدد شعبوں میں شراکت داری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

 

جئے شنکر نے کہا یہ تعلقات وقت کے ساتھ ٹیکنالوجی، دفاع، ثقافت اور دیگر شعبوں میں فروغ پا چکے ہیں۔ ان کا کہنا کہ خطے میں 90 لاکھ ہندوستانی کام برسرے کار ہیں اور وہ جی سی سی عرب ملکوں کی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button