تلنگانہ

بیت الخلاء میں بم ہونے کی ملی پرچی۔شمش آباد ایئرپورٹ پر انڈیگو طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

حیدرآباد: شمش آباد ایئرپورٹ پر انڈیگو کے ایک طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔ کیرالا کے کننور سے حیدرآباد آنے والے اس طیارے میں بم نصب ہونے کی اطلاع سے مسافروں میں تشویش پھیل گئی۔

 

اطلاعات کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے ایک کاغذ پر طیارے میں بم ہونے کی دھمکی لکھ کر اسے طیارے کے بیت الخلا میں رکھ دی تھی۔ اس تحریر پر نظر پڑنے کے بعد مسافروں نے فوری طور پر طیارے کے عملے کو اطلاع دی۔

 

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پائلٹ نے چوکسی کا مظاہرہ کیا اور طیارے کو شمش آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا۔طیارے سے تمام مسافروں کو بحفاظت اتارنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سی آئی ایس ایف کی ٹیموں نے تلاشی لی۔

 

تاہم جانچ کے دوران کوئی بھی مشتبہ شئے برآمد نہیں ہوئی، جس کے بعد حکام اور مسافروں نے راحت کی سانس لی۔ بم کی دھمکی دینے والے نامعلوم شخص کی شناخت اور تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button