جرائم و حادثات
تلنگانہ کے نرمل میں دلخراش حادثہ، ڈیوائیڈر سے ٹکراتے ہی کار شعلہ پوش، ایک شخص زندہ جل کر ہلاک ؟
نرمل، 14 نومبر (اردو لیکس) تلنگانہ کے ضلع نرمل کے صوفی نگر میں ہفتہ کے روز ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے فوراً بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔
اس حادثے میں کار میں سوار ایک شخص آگ میں پھنس کر زندہ جل گیا اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ مہلوک کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔



