جرائم و حادثات

نارائن پیٹ میڈیکل کالج تلنگانہ کے گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی، طالبات کا سامان جل کر خاکستر

نارائن پیٹ: تلنگانہ کے نارائن پیٹ میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں طالبات کا سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا

 

۔ کالج انتظامیہ ایک خانگی عمارت کرایہ پر لے کر اسے ہاسٹل کے طور پر چلا رہی ہے۔ آگ کے باعث ہاسٹل میں دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے، جس سے بعض طالبات کو سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔ طالبات کا الزام ہے کہ ہاسٹل میں آگ بجھانے کے آلات بھی دستیاب نہیں تھے

 

۔ خوش قسمتی سے تمام طالبات محفوظ رہیں۔ اس واقعہ کے بعد ہاسٹل میں حفاظتی انتظامات اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button