ہیلت

جدید طرز زندگی سے صحت کے مسائل ۔ ڈان اسکول میں میگا ہیلت کیمپ کا اہتمام

حیدرآباد۔15نومبر (پریس نوٹ) یوم اطفال کے موقع پر ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں ایک مفت میگا ہیلت کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبا و طالبات، سرپرستوں، اساتذہ اور دیگر کی صحت کی جانچ کی گئی اور طبی معائنے کئے گئے۔

 

اس موقع پر 300سے زائد افراد کے مختلف امراض سے متعلق معائنے کئے گئے جن میں ذیابیطس، پی سی او ڈی، تھائی رائیڈ، بلڈ پریشر اور امراض قلب شامل ہیں۔ یہ میگا ہیلت کیمپ انڈو۔ یو ایس ہاسپٹل کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ ڈاکٹر سید حمید، ڈاکٹر ادریس، ڈاکٹر عریش، ڈاکٹر صغری صنوبر، ڈاکٹر بندو مادھوی اور دیگر ارکان عملہ نے طبی معائنے کئے اور صحت کے مختلف مسائل پر شرکا کی رہنمائی کی۔

 

اس موقع پر تغذیہ کے ماہرین اور دیگر نیم طبی عملہ کے ارکان موجود تھے۔ ہیلت کیمپ کے دوران ای سی جی، آر بی ایس اور آئی اسکریننگ کے ٹسٹ کئے گئے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹرس نے بتایا کہ جدید طور کے طرز زندگی کی وجہ سے طبی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔

 

انہوں نے بالخصوص لڑکیوں میں پی سی او ڈی کے بڑھتے ہوئے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ طرز زندگی اور غذائی عادات میں بہتری کے ذریعہ اس طرح کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ چیرمین ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس فضل الرحمن خرم نے یوم اطفال کے موقع پر ہیلت کیمپ کے اہتمام کے لئے

 

انڈو یوایس کے ڈاکٹرس اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائرکٹر وصی الرحمن نے انتظامات کئے۔ راشد ہاشمی نے کو آرڈینیٹر کے فرائض انجام دئیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button