جرائم و حادثات

جگتیال ضلع میں بس ڈرائیور کو دل کا دورہ، 100 مسافر بال بال بچ گئے

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں آر ٹی سی بس ڈرائیور کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ تقریباً 100 مسافروں سے بھری آر ٹی سی بس مدّونور سے جگتیال آرہی تھی کہ ڈرائیور لکشمن کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ اسٹیئرنگ پر گر گئے۔

 

تاہم ڈرائیور نے دورہ پڑنے سے قبل بس کی رفتار کم کردی تھی، جس کے باعث بس بے قابو نہیں ہوئی اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ واقعہ کے بعد بس میں سوار مسافروں میں شدید تشویش پھیل گئی۔

 

مسافروں نے الزام لگایا کہ 108 ایمبولینس کو فون کرنے کے باوجود کوئی فوری ردعمل نہیں ملا، جس کے بعد ڈرائیور لکشمن کو آٹو کے ذریعے جگتیال اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

لکشمن کو پیر کے روز ملازمت سے سبکدوش ہونا تھا۔ ان کے افراد خاندان نے الزام لگایا کہ لکشمن نے اپنی صحت ٹھیک نہ ہونے کی بات بتائی تھی، اس کے باوجود انہیں ڈرائیونگ ڈیوٹی دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button