Uncategorized

 

 

ذریعہ ہذا آپ تمام معززین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ

1- تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن، ضلع نرمل کی میزبانی میں فیڈریشن کی نرمل، عادل آباد و نظام آباد کی یونٹوں کا مشترکہ اجلاس فیڈریشن کے ریاستی صدر محترم ہم سب کے سرخیل جناب ایم۔ اے۔ ماجد صاحب کی صدارت میں جمعرات 3/ستمبر 2026ء کو نرمل ضلع کے خانہ پور مستقر پر 11:00 بجے دن ہوگا۔ اس اجلاس میں ریاستی کمیٹی کے حرکیاتی جنرل سیکریٹری جناب غوث محی الدین صاحب اور دیگر تمام ذمہ داران شرکت کریں گے۔ آپ تمام سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اس اجلاس میں بپابندی وقت شرکت کے ذریعہ اس اہم اجلاس کو کامیاب بنائیں۔

 

2- جمیع عہدیداران و اراکین تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن، ضلع نرمل کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ضلع نرمل میں فیڈریشن کی رکنیت سازی مکمل ہوچکی ہے اور ضلع کی موجودہ ورکنگ باڈی کی مدت بھی ختم ہوچکی ہے۔ نئی ورکنگ باڈی کے انتخاب کے لئے فیڈریشن ضلع نرمل یونٹ کا جنرل باڈی اجلاس بروز پیر 31/اگست کو آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز نرمل میں دوپہر 2:30 بجے منعقد ہوگا۔ جس میں ضلع کی نئی باڈی کا انتخاب آپ سب کی رائے سے جمہوری طریقہ پرعمل میں آئے گا۔

لہذا نرمل، خانہ پور، مدھول، بھینسہ، باسر، سارنگ پور، نیز ضلع بھر کے فیڈریشن سے وابستہ تمام صحافیوں سے التماس ہے کہ اس انتخابی اجلاس میں بپابندی وقت لازمی طور پر شرکت کریں اور اپنی پسند کی ورکنگ باڈی کا انتخاب کریں۔والسلام۔

الداعیان:- *ایم۔اے۔وسیم صدر، محمد اکبر خان جنرل سیکریٹری*

و جمیع خادمین تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن، ضلع نرمل یونٹ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button