جرائم و حادثات

اسکول کے میدان میں کھیلتے ہوئے آٹھویں جماعت کا طالب علم اچانک گر کر فوت – تلنگانہ کے کھمم ضلع میں افسوسناک واقعہ

کھمم : تلنگانہ کے ضلع کھمم کے رگھوناتھ پالیم بی سی گروکل اسکول میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ آٹھویں جماعت کا 14 سالہ طالب علم ساتوک چہارشنبہ کی صبح رننگ کے دوران اچانک گر پڑا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

 

ساتھی طلبہ اور اساتذہ نے فوری طور پر اسے کھمم کے سرکاری جنرل ہاسپٹل منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معاینہ کے بعد اسے مردہ قرار دیا۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طالب علم کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ تاہم، گھر والوں نے موت کے واقعہ پر شبہات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button