سی وی آنند نے کمشنر پولیس حیدرآباد کا جائزہ حاصل کرلیا

حیدرآباد: حیدرآباد کے 61 ویں کمشنر پولیس کےطورپر سینئر آئی پی ایس عہدیدار سی وی آنند نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث افراد سے آہنی پنجہ سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت منشیات کی روک تھام کے معاملہ میں سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ منشیات کے خاتمہ کے لیے کام کریں گے۔ آنند نے کہا کہ وہ فون ٹیپنگ کیس سے متعلق مکمل تفصیلات وہ حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ دوسری مرتبہ حیدرآباد کمشنرپولیس کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے پر وہ خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ونائک چتورتھی اور میلاد النبی ؐکے تہوار ہیں۔
وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تہوار پرامن ماحول میں منعقد ہوں۔ پچھلے سال بھی ایک ہی وقت میں دو تہوار آئے تھے تاہم یہ تہوار امن کے ساتھ گذرگئے۔ فی الحال ایکشن پلان ہر لحاظ سے تیار ہے۔
عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد سی وی آنند نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔