نقلی دلہنیں، فرضی نکاح نامے اور لاکھوں کی لوٹ – حیدرآباد میں شادی مبارک اسکیم میں بڑا فراڈ بے نقاب

حیدراباد : حیدراباد میں شادی مبارک اسکیم کے نام پر نقلی دستاویز اور فرضی شناختی ثبوت کے ذریعہ 21 لاکھ روپئے سرکاری رقم کا غبن کرنے والی 6 رکنی ٹولی کو عطا پور پولیس نے گرفتار کر لیا۔
گرفتار شدگان میں آدھار کارڈ آپریٹر 25 سالہ محمد اعتماد الحق ساکن عطا پور، 20 سالہ گریجویشن طالب علم محمد اکبر ساکن اسماعیل نگر چند رائن گله ، 23 سالہ آن لائن سرویس سنٹر چلانے والا سید مشرف الدین ساکن حسن مگر عطاپور، 26 سالہ زیرا کس شاپ و کر محمد سرفراز ساکن عطاپور، 23 سالہ محمد جعفر ( خانگی ملازم ) ساکن حسن نگر کے علاوہ 32 سالہ اسپیشل ریونیو انسپکٹر بنڈلہ گوڑہ تحصیل دھراوت اشوک کرن ساکن بالا پور منڈل شامل ہیں۔
ان کے پاس سے لیاپ ٹاپ ، کمپیوٹر، 6 موبائل فون، فنگر پرنٹ مانیٹر شادی مبارک کی فرضی درخواستیں معہ شناختی ثبوت اور 21 لاکھ روپے کے چیکس ضبط کر لئے گئے۔
تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزمین فوٹو شاپ کی مدد سے دلہنوں کی تصاویر، شناختی دستاویز ، نکاح نامے اور دیگر جعلی دستاویز تیار کرتے تھے۔ ملزمین فرضی درخواستیں اشوک کرن کے پاس جمع کرواتے اور اس کے بعد مبینہ ملی بھگت کے ذریعہ جانچ کے بغیر یہ رقم منظور کی جاتی۔



