انٹر نیشنل

مسجد الحرام سے رمضان کے دوران اذان اور نماز براہ راست نشر ہوگی

ریاض ۔ کے این واصف

ماہ رمضان میں مسلمانان عالم کی سہولت کے لئے حرمین کے نمازوں کو راست نشر کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔  حرمین انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے’سعودی قیادت کی ہدایت کے مطابق تمام کام مکمل کیے گئے ہیں۔ دنیا بھر میں آباد مسلمانوں تک اذان اور نماز کے مناظر براہ راست پیش کیے جائیں گے‘۔

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان کے دوران مسجد الحرام میں ساؤنڈ سسٹم کےلیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا ہے۔سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ’ رمضان کے دوران اذان اور نماز کی آواز مسجدا لحرام کے تمام زائرین تک پہنچانے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’تمام آلات چیک کرلیے گئے ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے تعاون سے اذان اور نماز براہ راست دکھانے اور سنانے کا بھی انتظام ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button