تلنگانہ

ملک کے 16 کروڑ افراد کے شخصی ڈیٹا چوری کرنے والی گینگ حیدرآباد میں پکڑی گئی

حیدرآباد _ 23 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کی سائبرآباد پولیس نے ملک کے مختلف مقامات سے 16 کروڑ افراد کے شخصی ڈیٹا چوری کرکے فروخت کرنے والی گینگ کو بے نقاب کیا ہے  پولیس سے کی گئی شکایات کی بنیاد پر پتہ چلا کہ ملک بھر میں 16 کروڑ افرادکا ڈیٹا چوری کرکے فروخت کیا جا رہا ہے۔ سائبر جرائم پیشہ افراد بینکوں اور سم کارڈز کے نام پر پیغامات بھیج رہے تھے۔ ان پیغامات کے ذریعہ بھیجے گئے لنکس پر کلک کرنے پر صارفین کا ذاتی ڈاٹا ان کے ہاتھ لگ رہا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ افراد اس ڈاٹا کو فروخت کررہے تھے۔

 

اس سلسلے میں سائبرآباد پولیس کے کمشنر   اسٹیفن رویندر نے بتایا کہ سائبرآباد میں اس گینگ کے 6  لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان  کی شناخت ناگپور، دہلی اور ممبئی کے گینگ کے طور پر ہوئی ہے۔ فوج سے تعلق رکھنے والے ڈھائی لاکھ افراد کا ڈیٹا بھی چوری ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک بھر میں کروڑوں افراد کے آدھارکارڈ، فون، بینک کے کھاتوں کے ذاتی ڈیٹاکی چوری کی گئی۔اس سلسلہ میں شہرحیدرآباد کے تینوں پولیس کمشنریٹس میں سینکڑوں مقدمات درج ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button