مضامین

مومنو , نیکیوں کا موسم بہار مبارک ہو تم کو

رشحات قلم

عبدالقیوم شاکر القاسمی

جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع نظام آباد. تلنگانہ

9505057866

اللہ تعالی اپنے بندوں کی بخشش ومغفرت کے بہانے ڈھونڈتے ہیں رحمت حق بہانہ می جوید اللہ تعالی کی رحمت کاملہ بندوں کو معاف کرنے کے لےء بس بہانوں کی تلاش میں رہتی ہے بس ضرورت اس بات کی ہوتی ہیکہ بندے دوقدم اپنے رب کی جانب بڑھانے والے بنیں اسی مواقع رحمت میں سے ایک رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بھی جس میں اللہ تعالی شیاطین کو قید کرکے اپنے بندوں کو صراط مستقم پر گامزن کرتے ہیں اور عبادات کی توفیق مرحمت فرماکر مغفرت کا عام اعلان فرمادیتے ہیں

ہر ہر بندہ کو چاہیے کہ وہ اس مبارک ومسعود موقع سے بہرورہوں خوب خوب ان بہاروں کو لوٹیں اوراپنی اپنی بساط کے مطابق مغفرت کا سامان کریں اس ماہ مبارک میں اللہ کے نبی نے فرمایاکہ چارچیزوں کی کثرت کیا کرو اورغورکرنے سے معلوم ہوتا ہیکہ یہ چار چیزیں اتنی سہل اورآسان ہے جس کو ہر مون بندہ بسہولت اداکرسکتا ہے مالدارہوں کہ نادارامیر ہوں کہ غریب بڑاہوں کہ چھوٹامرد ہوں کی عورت ہمیں چاہیے کہ کم ازکم ان چارباتوں کا التزام کرلیں حضرت سلمان فارسی کی روایت ہیکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس ماہ مبارک میں سب سے پہلے (1)کلمہ طیبہ ۔۔لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کا بکثرت ورد کیا کرو

(2)استغفار ۔۔استغفراللہ الذی لاالہ الا ھوالحی القیوم کا ذکر باربار کیاکرو

(3)جنت کا سوال اللہ سے جنت مانگو

اللھم انی اسئلک الجنة اے اللہ میں آپ سے جنت مانگتاہوں

(4)جہنم سے حفاظت اورپناہ مانگا کرو

اللھم انی اعوذ بک من النار

اے اللہ مجھے جہنم سے مجفوظ فرماکر اپنے حفظ وامان میں رکھیے

مذکورہ چار دعائیں انتہای جامع ہیں جس سے کسی بھی فرد مسلم کو بے اعتنای نہیں برتنا چاہیے

اس کے علاوہ بہت سارے اعمال صالحہ وہ ہیں مسلمان کرتے ہیں اورکرنا چاہیے چونکہ اس ماہ مبارک کی سب سے بڑی اوراہم عبادت وہ روزہ ہے جس کو شرعی عذر کے بغیرکبھی بھی ترک نہیں کرنا چاہیے

نمازوں کی پابندی بھی لازما کریں کسی بھی حالت میں نماز سے غفلت نہ برتیں ویسے تو یومیہ پنج وقتہ نمازہر مسلمان مکلف مرد وعورت پر اللہ تعالی فرض فرمای ہے مگر رمضان کے اس نورانی ماحول میں بھی اگر نماز کو چھوڑدیں گے تو پھر ہم سے بڑا بد قسمت اوربدنصیب انسان اورکون ہوسکتا ہے اسلےء نمازوں کومرد احباب باجماعت مسجد میں حاضر ہوکر اورعورتیں اپنے اپنے گھروں میں وقت کے اندراندرہی نماز پڑھنے کا اہتمام کریں

اسی طرح صاحب استطاعت مالک نصاب مالدار لوگ اس ماہ میں زکوة نکالنے کی فکرکریں اورہر مسلمان تلاوت قرآن مجید کا بھی اہتمام کریں روزآنہ حسب سہولت جتنا ممکن ہوسکے قرآن پڑھنے کا معمول بنائیں ساتھ ہی ساتھ صدقہ خیرات بھی کرتے رہیں جس سے اللہ کا غصہ ٹھنڈا ہوتا ہے اورمصائب وحالات سے تحفظ بھی نیز ذکرواذکارکابھی معمول بنائیں جو بندہ اللہ کو یادکرتا ہے اللہ اس کو کبھی فراموش نہیں فرماتے ہیں جو ذکربھی یادہو وہ کرلیں فرائض کے ساتھ اس ماہ مبارک میں نوافل کی کثرت بھی کرلیں کہ سحری پکانے یا کھانے کے لےء تو جلدی اٹھنا پہ پڑتا ہے تو اورکچھ پہلے بیدار ہوجائیں نماز تہجد دوگانہ یا چہارگانہ اداکرلیں اشراق چاشت اوراوابین کی بھی فکر کرلیں ان نوافل پر بھی باری تعالی اجر کثیر عنایت فرماتے ہیں اسی طرح رمضان کی عبادات میں ایک اعتکاف والا عمل بھی ہے رمضان کے آخری عشرہ کا اعتکاف سنت نبوی ہے مردمساجد میں اورخواتین اپنے گھروں میں اس کا بھی التزام واہتمام کرلیں تو یہ بھی بڑی سعادت مندی وخوش بختی کی بات ہے اس اعتکاف والے عمل سے شب قدر کی تلاش والی عبادت بھی آسانی سے اداہوجاے گی جو روایات کے مطابق رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں چھپاکررکھی گیء ہے ان سب کے علاوہ چونکہ رمضان کا ماحول ایک دینی اورروحانی ماحول رہتا ہے تو کچھ اسلامی کتابوں کا مطالعہ بھی کرلیں جس میں تفسیر قرآن سیرت النبی احادیث رسول اورسنن وآداب زندگی کے بارہ میں دینی واسلامی معلومات ہوجائیں اوراسی کی روشنی میں ہم اپنی آگے کی زندگی کو سنوار سکیں

بہرکیف

رمضان کا کوی لمحہ کوی ساعت یم سے غفلت میں نہ گذریں اس بات کی فکر لگی رہنا چاہیے اللہ تعالی مجھے آپ کو اورسارے عالم کے مسلمانوں تو توفیق دہم وعمل نصیب فرماے

آمین بجاہ سید المرسلین

متعلقہ خبریں

Back to top button