تلنگانہ

برقعہ پوش خواتین کا چہرہ دیکھنے کے بعد ہی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے : نظام آباد بی جے پی امیدوار ڈی اروند پولنگ آفیسر پر ہوئے برہم

نظام آباد _ 13 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد لوک سبھا کے بی جے پی امیدوار ڈی اروند نے برقعہ پوش خواتین کا چہرہ دیکھنے کے بعد ہی انھیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے  پولنگ بوتھ پر ہنگامہ آرائی کی اور پریسڈنگ آفیسر پر برہم ہوگئے۔

 

نظام آباد شہر کے  مسلم علاقے کے  ایک پولنگ بوتھ پہنچ کر  ڈی اروند نے بوتھ پر ووٹ ڈالنے کے لئے آنے والے برقعہ پوش خواتین کو دیکھ کر پولنگ آفیسر سے پوچھا کہ برقعہ پہن کر ووٹ کیسے ڈال سکتے ہیں؟

بی جے پی ایم پی امیدوار دھرم پوری اروند نے پولنگ افسر سے پوچھا کہ کیا وہ انتخابی اصولوں پر عمل کر رہے ہیں۔  اروند نے پولنگ بوتھ میں کچھ خواتین کو برقعہ پہن کر ووٹ ڈالتے دیکھا تو انہوں پولنگ افسر سے پوچھا کہ کیا وہ ووٹ ڈالنے سے پہلے برقعہ اتار کر ووٹ دے رہی ہیں؟ جب انہوں نے جواب دیا کہ وہ برقعہ نہیں اتارسکتے ، تو انہوں نے کہا کہ انہیں ووٹ نہیں ڈالنا چاہیے، ان کا چہرہ دیکھے بغیر  کیسے پتہ چلے گا کہ وہ یہاں کے ووٹر ہیں۔

پولنگ افسر نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس ووٹر کی شناخت کررہے ہیں جس پر بی جے پی امیدوار نے کہا کہ اگر برقعہ پہنا جائے تو کیسے پتہ چلے گا کہ کس نے ووٹ دیا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے رولز میں ہے کہ چہرے کی شناخت کے بعد ہی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے، وہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کیسے کر رہے ہیں۔ انہوں نے انتخابی عہدیداروں سے یہ بھی کہا کہ وہ اس علاقے کے تمام پولنگ بوتھوں پر چہرے کی شناخت کے بعد ہی ووٹ ڈالنے کی اجازت دیں

متعلقہ خبریں

Back to top button