تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری _ نظام آباد ضلع میں کئی مکانات میں پانی ، جگتیال ضلع کے کئی علاقوں کا رابطہ منقطع

حیدرآباد _ 19 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے کئی اضلاع میں  جمعہ کی شب شدید بارش ہوئی۔منچریال،آصف آباد، عادل آباد، نرمل، نظام آباد، پداپلی، جگتیال، سرسلہ اور کریم نگر اضلاع میں  بارش ہوئی۔جگتیال ضلع کے کئی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔اور بعض مقامات کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

 

گزشتہ 2 دنوں سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے کورٹلہ منڈل کا کلور بریج  مکمل طور پر ڈوب گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ک کلور بریج  کے ذریعے کورٹلہ سے رائکل اور دیگر دیہاتوں کو جانے والی گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے ہیں

 

نظام آباد ضلع کے تمام منڈلوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ کئی علاقوں میں مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔ زیرآب آگئے۔ نشیبی علاقوں کے عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔رات سے جاری بارش سے کئی ذخائر کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔سری رام ساگر پروجیکٹ کی سطح میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

 

اس پراجکٹ میں 30 ہزار کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا ہے۔ اسی دوران حیدرآباد اور مضافات میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ شمال مغربی خلیج بنگال کے آس پاس کے علاقوں میں کم دباؤ کے رجحان کی وجہ سے آج اور کل ریاست کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے

 

خلیج بنگال میں کم دباؤ بن گیا۔  امکان ہے کہ اس کے اثر کی وجہ سے عادل آباد، آصف آباد اضلاع میں موسلادھار بارش ہوگی۔ منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، سرسلہ، پداپلی میں آئندہ دو دنوں تک بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button