جرائم و حادثات
حیدرآباد میں اسپا سنٹر کے نام پر جسم فروشی۔ پولیس کا دھاوا

حیدرآباد: شہر کے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس نے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو اسپا کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار چلا رہا تھا۔
مِتھالی نگر کے ایک اپارٹمنٹ میں جسم فروشی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے وہاں دھاوا کیا۔دھاوے کے دوران پولیس نے اسپا کے آرگنائزر شیخ مشتاق احمد (41)، مینیجر شیخ فیصل الدین (21) اور ایک گاہک کو حراست میں لے لیا
وہاں موجود دو ِخواتین کو بچا لیا گیا۔پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران مشتاق احمد نے اعتراف کیا کہ اس نے تقریباً دو ماہ قبل اپارٹمنٹ میں ایک فلیٹ کرائے پر لے کر اسپا کے نام پر جسم فروشی کا کاروبار شروع کیا
تھا۔اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔



