نیشنل

انڈیگو ایئر لائنس کا زبردست آفر _ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سفر پر بھاری ڈسکاؤنٹ

حیدرآباد _ 24 دسمبر ( اردولیکس) انڈیگو ایئر لائن سے سفر کرنے کے خواہشمند مسافروں کے لیے ایک خوشخبری ہے۔ انڈیگو ائیرلائنس نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سفر کے لیے سستے فلائٹ ٹکٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا  ہے۔  یہ خصوصی پیشکش صرف تین دن یعنی جمعہ (23) دسمبر سے  اتوار (25) دسمبر تک دستیاب ہوگی۔ انڈیگو نے کہا کہ ٹکٹ کی قیمتیں ڈومیسٹک سفر کے لیے 2,023 روپے اور انٹرنیشنل سفر کے لیے 4,999 روپے سے شروع ہوں گی۔ انڈیگو نے کہا کہ یہ پیشکش 15 جنوری سے 14 اپریل 2023 تک کے سفر کے لیے موزوں ہے۔

 

انڈیگو کی طرف سے اعلان کردہ یہ خصوصی رعایت کسی دوسری پیشکش، کوپن یا پروموشن پر لاگو نہیں ہے، یہ پیشکش ٹکٹ دستیاب ہونے تک دستیاب رہے گی۔ لیکن HSBC کے صارفین کچھ اضافی رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ انڈیگو ایئر لائنز نے کہا کہ یہ پیشکش انڈیگو کے آپریشنز کی بحالی کا جشن منانے کے لیے کی گئی ہے۔ کمپنی کی کل 290 پروازیں ہیں اور وہ روزانہ 1,600 سروسز چلاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button