60 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی۔حیدرآباد میں شرمناک واقعہ

File photo
حیدرآباد: فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والی ایک بزرگ خاتون کو گھسیٹ کر لے جانے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔
بنجارہ ہلز میں واقع بسواتارکم کینسر اسپتال کے قریب فٹ پاتھ پر رہنے والی 60 سالہ بزرگ خاتون اتوار کی آدھی رات کو جب فٹ پاتھ پر پیدل جا رہی تھی تو ایک نامعلوم نوجوان نے ان کا پیچھا کیا۔ کچھ دور جانے کے بعد اس نامعلوم شخص نے بزرگ خاتون کا راستہ روکا
اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے زبردستی قریب ہی واقع ایک خالی جگہ پر لے جا کر جنسی زیادتی کی۔اس دوران ہونے والی مزاحمت اور ہاتھا پائی میں بزرگ خاتون کا فون نیچے گر گیا اور ان کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔
متاثرہ خاتون کی شکایت پر بنجارہ ہلز پولیس نے بی این ایس (BNS) کی دفعات 64(1) اور 303(2) کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ متاثرہ خاتون کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر پولیس نے جنسی زیادتی کرنے والے شخص کی شناخت
بھرت نامی ایک پرانے مجرم کے طور پر کی ہے اور معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔



