محبوب عالم خان کی ضمانت منظور

حیدرآباد ۔ محبوب عالم خان جو وقف کارکن اور تلنگانہ ہائی کورٹ کے وکیل خواجہ معزالدین کے قتل کیس میں ملزم ہیں نامپلی کی عدالت نے ان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
محبوب عالم خان کو ضمانت دی گئی تاہم ان کے بیٹے مجاہد عالم خان کی ضمانت کی درخواست منظور نہیں ہوئی۔3 اگست کو عدالت نے پولیس کو ملزم کی دو روزہ تحویل کی اجازت دی تھی۔ یہ کارروائی تفتیشی افسر کی جانب سے 22 جون کو دائر کی گئی درخواست پر ہوئی جو نامپلی پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ سے متعلق تھی۔
پولیس نے محبوب عالم خان کو اس کیس میں دوسرے ملزم کے طور پر نامزد کیا ہے جبکہ مجاہد عالم خان کو خواجہ معزالدین کے قتل کا مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔
خواجہ معزالدین 23 مئی کو حیدرآباد کے نامپلی علاقے میں مبینہ طور پر قتل کی کوشش میں شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے تھے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب معزالدین اپنے گھر سے باہر نکلے اور اپنی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھنے والے تھے۔ اسی دوران ایک کار تیز رفتاری سے آئی اور انہیں ٹکر مار دی دی تھی۔


