جرائم و حادثات

چوری کرنے آیا، گانجہ کے نشہ میں گھر ہی میں سو گیا؛ جاگنے سے پہلے پولیس کے حوالے – حیدراباد کے پرانے شہر میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد کے پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن حدود کے وادیٔ مصطفیٰ علاقے میں چوری کا ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق علاقے کا ایک نوجوان گانجے کے نشے میں ایک مکان میں چوری کی نیت سے داخل ہوا اور الماری سے سونے کے زیورات چوری کرکے اپنی جیب میں رکھ لئے۔

 

تاہم شدید نشے کے باعث وہ مکان سے باہر نہیں نکل سکا اور وہیں فرش پر گہری نیند سو گیا۔ گھر کے افراد واپس آئے تو ایک اجنبی شخص کو گھر میں سویا دیکھ کر حیران رہ گئے۔ الماری کھلی ہونے پر انہیں چوری کا شبہ ہوا۔ تلاشی لینے پر چوری کئے گئے سونے کے زیورات اسی شخص کی جیب سے برآمد ہوگئے۔

 

گھر والوں نے فوری طور پر اس کی ویڈیوز بنائیں اور اسے پہاڑی شریف پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے متاثرین کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

 

ویڈیو میں ملزم یہ کہتے ہوئے بھی دکھائی دے رہا ہے کہ نشے کی حالت میں اس نے کیا کیا، اسے خود بھی معلوم نہیں اور وہ اسے معاف کردیں۔ واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button