نیشنل

رام پور ضمنی انتخاب میں بدعنوانیوں کا الزام _ بی جے پی رکن اسمبلی آکاش سکسینہ کو عدالت نے جاری کی نوٹس جاری

نئی دہلی: ریاست اترپردیش رام پور انتخاب میں بی جے پی پر بدعنوانیوں کے الزام عائد کرتےہوئے سماج وادی پارٹی کے امیدوار عاصم راجا کی جانب سے داخل کی گئی درخواست پرعرضی پر الہ آباد ہائی کورٹ نے بی جے پی کے رکن اسمبلی آکاش سکسینہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔

 

اس مقدمہ کی اگلی سماعت اگست کے پہلے ہفتہ میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ رام پور اسمبلی سیٹ سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور رکن اسمبلی اعظم خان کو ایک معاملہ میں سزا سنائے جانے اور اسمبلی کے لیے نااہل قرار دینے کے بعد خالی ہوگئی تھی۔ یہاں الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کروایا تھا۔ اس نشست پر عاصم راجا سماج وادی پارٹی کے امیدوار تھے جبکہ آکاش سکسینہ نے بی جے پی کے ٹکٹ پرانتخابات میں حصہ لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button