بہن کو جہیز میں دو تولے سونا دینے میں ناکام بھائی نے کرلی خودکشی – تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ

تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک بھائی نے اپنی بہن کو جہیز میں دو تولہ سونا دینے میں ناکام ہوجانے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔
یہ افسوناک واقعہ کاما ریڈی ضلع کے ناگی ریڈی پیٹ منڈل کے گولی لنگال گاؤں میں پیش آیا، تفصیلات کے مطابق، گولی لنگال گاؤں کے رہنے والا 30 سالہ نرسملو نے چار سال قبل اپنی بہن بھوانی کی شادی میدک ضلع کے بوروگوپلی گاؤں کے دیانند نامی شخص سے بڑے دھوم دھام سے کی تھی
۔ شادی کے وقت 7.5 تولے سونا دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، مگر صرف 5.5 تولے ہی دے سکے۔ باقی 2 تولے سونا نہ ملنے پر بہنوئی دیانند مسلسل نرسملو اور اس کے والدین کو دباؤ ڈالتا رہا۔نرسملو کے والدین کاماریڈی میں واچ مین کی حیثیت سے کام کرتے ہیں جبکہ نرسملو مزدوری کرکے گھر چلاتا تھا۔
قرضوں کے بوجھ اور بہن کے لیے باقی سونا خریدنے سے قاصر نرسملو ذہنی دباؤ میں آکر اپنی جھونپڑی میں پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔پولیس نے اس واقعے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔