تلنگانہ
حیدرآباد میں آر ٹی سی کے بس پاس کی شرحوں میں اضافہ

تلنگانہ آر ٹی سی نے بس پاس چارجز میں اضافہ کردیا ہے۔ عام مسافروں کے ساتھ ساتھ طلبہ کے بس پاس کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں
۔ یہ نئی قیمتیں پیر سے نافذ العمل ہوگئی ہیں۔ آر ٹی سی نے بس پاس کی قیمت میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔ اب تک 1150 روپے کا ملنے والا آرڈینری پاس 1400 روپے میں دستیاب ہوگا۔
۔میٹرو ایکسپریس پاس کی قیمت 1300 روپے سے بڑھا کر 1600 روپے کردی گئی ہے۔ میٹرو ڈیلکس پاس 1450 روپے سے بڑھا کر 1800 روپے کردیا گیا ہے۔ گریٹر حیدرآباد اور گرین میٹرو اے سی پاس کے قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔