جرائم و حادثات

جگتیال شہر میں مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک خاندان کے 4 افراد کی اقدام خودکشی

جگتیال _21 اگست ( اردولیکس) مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک خاندان کے 4 افراد نے خودکشی کی کوشش کی۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے جگتیال شہر میں پیش آیا۔

جگتیال  کے سنتوش نگر کے ایک خاندان نے مالی پریشانیوں اور مقروض ہونے  کی وجہ سے کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی ۔  کرشنا مورتی جو سنار کا کام کرتے ہیں، کچھ عرصے سے قرض میں مبتلا ہوگئے تھے اور اتوار کو ان کی بیوی شیلجا، بیٹا اشیت اور بیٹی گایتری نے کیڑے مار دوا کھا کر بے ہوش ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے  چار افراد کو علاج کے لیے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔ واقعہ کی مکمل تفصیلات ابھی  معلوم نہیں ہوسکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button