جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں قتل

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقے چندرائن گٹہ میں تین دن قبل جھگڑے کے بعد چاقو کے وار سے زخمی ہونے والے ایک 37 سالہ شخص کی چہارشنبہ کی صبح علاج کے دوران موت ہو گئی۔

مقتول کی شناخت عیسیٰ بن سعید زیدی (37) سالہ کے طور پر کی گئی ہے جو فاروق نگر، فلک نما کا ساکن بتایا گیاہے، پیر کی رات پءلی درگاہ روڈ پر بارکس کے ایک نوجوان نے کسی مسلہ پر زیدی کو بات چیت کیلئے بلایا تھا۔ انکے درمیان بحث تکرار ہوئی اور اس نوجوان نے ایک چاقو نکالا اور زیدی  کے پیٹ میں گھونپ دیا۔

شدید زخمی عیسیٰ کو ایک پرائیویٹ ہاسپٹل اور بعد میں عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج صبح ان کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button