جرائم و حادثات

حیدرآباد میں 900 روپئے کیلئے قتل

حیدرآباد: حیدرآباد میں صرف 900روپئے کیلئے ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ یہ واردات نوری نگربنڈلہ گوڑہ میں کل رات پیش آئی۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 40سالہ شیوا کے طورپر کی گئی ہے جس نے ملزم راجو کوچند دن پہلے 900روپئے کا قرض دیا تھا تاہم راجو نے قرض کی رقم واپس نہیں کی۔ کل رات راجو، شیوا اور اس کی بیوی سجاتا نے شراب نوشی کی جس کے بعد قرض کی رقم کی ادائیگی کے معاملہ پر ہوئے جھگڑے کے دوران راجو نے شیوا کے سر پر بڑاپتھرڈال دیا جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button