بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی مونسپل کمشنر سے ملاقات و تحریری نمائندگی

.
.عیدالاضحیٰ کے موقع پر کچرے کی نکاسی و صاف صفائی کے موثر انتظامات کیے زریعے عوام کو راحت پہنچائی جائیے.
بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی مونسپل کمشنر سے ملاقات و تحریری نمائندگی
نظام آباد ،28/اپریل (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین وفد نے آج مونسپل کمشنر دلیپ کمار سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں ایک تحریری نمائندگی پیش کی ،اس خصوص میں ٹاون صدر و انچارج ڈپٹی میئر مجلس شکیل احمد فاضل نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر کے تمام عیدگاہوں ،مساجد و دیگر مقامات پر صاف صفائی کے نظم و دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی
، اس خصوص میں شکیل احمد فاضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج نظام آباد مجلس قائدین وفد نے مونسپل کمشنر دلیپ کمار سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مونسپل کارپوریشن کی جانب سے موثر انتظامات کے ذریعے عیدگاہوں و قبرستانوں میں صاف صفائی کے نظم ،کچرے کی نکاسی، جھاڑیوں کی کٹوائی کے ساتھ ساتھ قربانی کے موقع پر نظام آباد کے مسلم علاقوں میں قربانی کے جانوروں کا فضلہ و دیگر کچرے کی نکاسی کیلئے 20 ہزار کچرا بیاگس کی تقسیم کے و دیگر انتظامات اور کچرے کی نکاسی کیلے خصوصی 20 گاڈیوں کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے
، مجلس قائدین کی ملاقات و نمائندگی پر مونسپل کمشنر دلیپ کمار نے عیدالاضحیٰ کے موقع انتظامات کو یقینی بنانے مونسپل کارپوریشن کی جانب سے جلد ٹنڈر طلب کرتے ہوئے پر شہر نظام آباد میں مونسپل کارپوریشن کی جانب سے تمام تر ممکنہ اقدامات و انتظامات کو موثر انداز میں یقینی بنانے کا تیقن دیا ہے،
اس موقع پر ضلع صدر مجلس محمد فیاض الدین ،معتمد شہباز احمد، کارپوریٹرس عبدالسیم، محمد ریاض احمد، ارشد پاشاہ، خواجہ عبدالحفیظ، محمد امتیاز، امر فاروق، سراج احمد، محمد فیصل، محمد مجیب کے علاوہ قائد مجلس خلیل احمد موجود تھے



