گورنمنٹ ہائی اسکول شکرگنج کے ایس ایس سی نتائج میں تاریخی کامیابی

گورنمنٹ ہائی اسکول شکرگنج نے ایس ایس سی دسویں جماعت کے امتحانات میں شاندار اور قابلِ فخر نتائج حاصل کرتے ہوئے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ اسکول کے طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین بلکہ اساتذہ اور ادارہ کا نام بھی روشن کیا ہے۔
اس کامیابی کا سہرا محترمہ D. Neeraja Devi، ہیڈ مسٹریس، کی مؤثر قیادت، مسلسل نگرانی اور تعلیمی فروغ کے لیے انتھک محنت کے سر جاتا ہے۔ ان کی سرپرستی میں اسکول نے نمایاں تعلیمی ترقی حاصل کی۔
اس عظیم کامیابی میں اساتذۂ کرام کی شبانہ روز محنت بھی شامل ہے، جنہوں نے طلبہ کی بہترین رہنمائی کرتے ہوئے شاندار نتائج ممکن بنائے۔ نمایاں اساتذہ کے نام درج ذیل ہیں:
Mohd Nooruddin – ریاضی
Mohammed Mohiuddin – طبیعیات
Rafath Shaheen – حیاتیات
Moiz Sultana – سماجی علوم
Afshan Nasreen – اردو
Iqbal Jahan – انگریزی
CH Kasturi – تلگو
خصوصی طور پر اردو مضمون میں شاندار کامیابی نے سب کی توجہ حاصل کی، جو اردو شعبہ کی بہترین تدریسی خدمات کا واضح ثبوت ہے۔
اسکول کے ٹاپ فائیو طلبہ نے بھی بہترین کارکردگی پیش کی:
1. یاسمین – 456 نمبرات
2. سلطانہ – 446 نمبرات
3. نفیس سلطانہ – 430 نمبرات
4. ایمن – 416 نمبرات
5. افشاں – 411 نمبرات

اہلِ علاقہ، والدین اور تعلیمی حلقوں نے ان شاندار نتائج پر ہیڈ مسٹریس، اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اجتماعی محنت، لگن اور بہترین تعلیمی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔
گورنمنٹ ہائی اسکول شکرگنج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ سرکاری تعلیمی ادارے بھی اعلیٰ معیارِ تعلیم اور شاندار نتائج میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔



