ایجوکیشن

بین الاقوامی مزاحیہ شاعر مرحوم پاگل عادل آبادی کی نبیری علینہ سحرش کی دسویں کے امتحانات میں شاندار کامیابی۔

عادل آباد-29/اپریل (اردو لیکس)بین الاقوامی مزاحیہ شاعر مرحوم پاگل عادل آبادی کی نبیری علینہ سحرش بنت عمیم شریف نمائندہ روزنامہ اعتماد عادل آباد طالبہ الفرقان انگلش میڈیم ہائی اسکول عادل آباد نے دسویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی غیر معمولی تعلیمی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔علینہ سحرش کی اس نمایاں کامیابی پر نہ صرف ان کے والدین بلکہ نانا، نانی، رشتہ داروں ،اساتذہ کرام،اور دوست احباب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

 

سبھی نے اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے علینہ سحرش کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید تعلیمی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔اور امید کا اظہار کیا کہ علینہ سحرش مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنی تعلیمی سفر کو جاری رکھتے ہوئے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ شہر اور قوم کا نام روشن کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button