جرائم و حادثات
نرمل۔ خاتون کے گلے سے طلائی زیور چھیننے کی کوشش

نرمل ۔ تلنگانہ کے ضلع نرمل کے نٹراج مل علاقے میں ایک خاتون سے سونے کی چین چھیننے کی کوشش کرنے والے دو نوجوانوں میں سے ایک کو موقع پر موجود راہگیروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک خاتون سڑک سے گزر رہی تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوان اس کے قریب آئے اور اس کے گلے سے طلائی زیور چھین کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ خاتون نے چیخ و پکار کی جس پر راہگیر متحرک ہو گئے اور ایک نوجوان کو دبوچ لیا جب کہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پکڑے گئے نوجوان کی شہریوں نے خوب پٹائی کی، بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔