جرائم و حادثات

حیدرآباد کے ای ایس آئی ہاسپٹل میں مریض کی بہن کا ریپ

حیدرآباد: حیدرآباد کے ای ایس آئی ہاسپٹل میں ایک لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ سنجیوارڈی نگر پولیس نے بتایا کہ کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لڑکی کا بھائی پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے گر کر زخمی ہو گیا تھا اسے علاج کیلئے ای ایس آئی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا

 

 

علاج کے بعد اسے ڈسچارج کر دیا گیا تھا حال ہی میں درد میں شدت کی وجہ سے اس مہینے کی چھ تاریخ کو 19 سالہ لڑکی اپنے بھائی کو لے کر دوبارہ ہاسپٹل پہنچی اور اسے شریک کر دیا گیا۔ جمعہ کی رات وہ اپنے بھائی کے لیے کھانا لانے کے لیے گئے ہوئی تھی۔

 

 

قبل ازیں اس کی ملاقات ہاسپٹل کی کینٹین کے ورکر 25 سالہ شاداب سے ہوئی تھی اس نے مدد کی پیشکش کی تھی۔ جمعہ کی رات جب لڑکی لفٹ میں جا رہی تھی شاداب اسے زبردستی دوسری منزل پر لے گیا اور اندھیرے مقام پر لے جا کر اس کی عصمت ریزی کی

 

 

لڑکی نے ہاسپٹل کے ذمہ داروں سے اس بات کی شکایت کی اور پولیس سے رجوع ہوئی۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکےملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button