ریلز میں سونا اور پیسے دکھانے والی یوٹیوبر کے گھر چوری

نئی دہلی: نوٹوں کی گڈیاں سونے کے زیورات دکھاتے ہوئے ایک خاتون یوٹیوبر کی بنائی گئی ریلز مبینہ طور پر اس کے گھر میں چوری کی وجہ بن گئیں۔
پولیس کے مطابق تمل ناڈو کے کنیا کماری ضلع میں ناگرکوئل کے قریب تمّتھوکونم سے تعلق رکھنے والے ونود کمار ایک تاجر ہیں۔ ان کی اہلیہ مدھومیتا یوٹیوبر ہیں۔مدھومیتا اپنے خریدے ہوئے سونے کے زیورات گھر میں موجود نقد رقم کی گڈیاں اور اپنی آمدورفت سے متعلق تفصیلات دکھاتے ہوئے ریلز بناتی تھیں
جنہیں وہ یوٹیوب اور انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی تھیں۔جمعرات کو ونود کمار اور مدھومیتا ترو نل ویلی گئے تھے اور رات دیر گئے گھر واپس آئے۔ گھر کے پچھلے حصے کے دروازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔گھر کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ الماری میں رکھے
تقریباً 120 (تقریباً 960 گرام) وزنی سونے کے زیورات اور 50 ہزار روپے نقد چوری ہو چکے تھے۔متاثرہ خاندان کی شکایت پر راجاکمّنگلم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



