جرائم و حادثات
حیدرآباد: نشے میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی کار سے ٹکر، 2 خواتین زخمی

حیدرآباد: شراب کے نشے میں ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی نے ہنگامہ برپا کردیا۔
بنجارہ ہلز روڈ نمبر 14 پر واقع وینکٹیشور سوامی مندر کے قریب انہوں نے ووکس ویگن کار کو انتہائی تیز رفتاری اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے سڑک پر پیدل جانے والی دو خواتین کو ٹکر دے دی۔
اس حادثے میں رنجنا رائے (32) نامی خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔ دونوں زخمی خواتین کو فوری طور پر نمس اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق رنجنا رائے کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔



