انٹر نیشنل

شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے کرلی شادی

حیدرآباد _ 20 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) پاکستان  کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے معروف پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی۔

جیو نیوز کے مطابق ہفتہ کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا۔پوسٹ کے کیپشن میں ‘الحمداللہ’ لکھا گیا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی۔خاندانی ذرائع کے مطابق ثنا اور شعیب کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی، شادی کچھ روز قبل ہوئی ہے۔اس کے علاوہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنا نام ’ثنا جاوید‘ سے تبدیل کرکے ’ثنا شعیب ملک‘ رکھ دیا۔

فی الحال سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی تصاویر کافی گشت کررہی ہیں

اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی شعیب اور  ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں دسمبر 2022 سے زیرگردش تھیں۔

 

طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو پہلے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button