نیشنل

چیف منسٹر عمر عبداللہ کی دوسری شادی – صحافی ندھی رضدان کو بنایا ہمسفر

سری نگر: جموں و کشمیر کے چیف منسٹر عمر عبداللہ نے معروف صحافی ندھی رضدان سے شادی کرلی۔ عمر عبداللہ نے 30 اکتوبر کو شادی ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں اور اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کیا۔

 

ذرائع کے مطابق یہ شادی اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت انجام پائی۔ دہلی اور سری نگر میں منعقدہ شادی کی تقریبات میں دونوں خاندانوں کے افراد نے شرکت کی۔

 

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سابقہ اہلیہ پائل سے طلاق کی منظوری کے تین ماہ بعد عمر عبداللہ نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا ہے۔

 

عمر عبداللہ اور پائل کی شادی 1994 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ عمر عبداللہ نے 2011 میں اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دونوں الگ الگ زندگی گزار رہے تھے۔

 

ابتدائی طور پر فیملی کورٹ اور بعد ازاں دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کی درخواست مسترد کردی تھی، جس کے بعد گزشتہ سال عمر عبداللہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت عظمیٰ نے طویل عرصے سے دونوں کے الگ رہنے کے معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے طلاق کی اجازت دے دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button