تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں اسکول ڈائرکٹر کا قتل

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ نلگنڈہ ضلع کے کونڈاملی پلی میں ایک خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کو ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ جے بی کالونی میں رہنے والی روپاریڈی (45) کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی رات کے وقت اس وقت پیش آیا جب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔روپاریڈی کونڈاملی پلی میں واقع ناگارجن پبلک اسکول کی ڈائرکٹرتھیں۔ ان کے شوہر حیدرآباد میں رہتے ہیں۔
جمعہ کی رات شوہر نے جب انہیں فون کیا تو فون بند تھا جس پر انہیں شک ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے اسی مکان میں کرائے سے رہنے والے افراد کو اطلاع دی۔وہ لوگ گھر پہنچے تو روپاریڈی کی نعش مکان میں پڑی ہوئی تھی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ پولیس کو ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے یہ قتل کیا ہے۔ قتل کی وجہ اور ملزمین کی شناخت کے حوالے سے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔



