جرائم و حادثات

تالاب سے ماں اور بیٹی کی نعشیں برآمد – عمرانہ اور نہا کے طور پر ہوئی شناخت؛ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں دلخراش واقعہ

نظام آباد – تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے ایڈپلی منڈل کے جانکم پیٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گاؤں کے تالاب سے ماں اور بیٹی کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں

 

۔متوفیوں کی شناخت نظام آباد کے عاصم کالونی کی رہنے والی 40سالہ عمرانہ بیگم  اور ان کی 4 سالہ بیٹی نَہا ازلین کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا

 

۔پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ ماں اور بیٹی نے خودکشی کی ہے یا کسی نے ان کا قتل کرکے نعشیں تالاب میں پھینکی ہیں۔ عمرانہ بیگم کے شوہر آصف دبئی میں مقیم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button