تلنگانہ
سی وی آنند تلنگانہ کے نئے ڈی جی پی!

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے نئے ڈی جی پی کے طور پر سی وی آنند کو مقرر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
موجودہ ڈی جی پی شیودھر ریڈی اس ماہ کی 30 تاریخ کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ اس کے بعد سی وی آنند مئی کے پہلے ہفتے میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ایسی اطلاعات ہیں۔
فی الحال سی وی آنند محکمۂ داخلہ میں خصوصی چیف سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حالیہ تبادلوں میں حکومت نے اس عہدہ پر شیکھا گوئل کو مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔




