جنرل نیوز

چناپورلہ موضع میں ایس ایس سی اردو میڈیم منڈل ٹاپرس کو”سالار ملت بیسٹ اسٹوڈنٹس ایوارڈ "تقریب سے جناب عبدالقادر میسوری صدر ضلع مجلس کا خطاب

طلباء و طالبات کو اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ 

چناپورلہ موضع میں ایس ایس سی اردو میڈیم منڈل ٹاپرس کو”سالار ملت بیسٹ اسٹوڈنٹس ایوارڈ "تقریب سے جناب عبدالقادر میسوری صدر ضلع مجلس کا خطاب 

 

اوٹکور ( ) نارائن پیٹ ضلع اوٹکور منڈل موضع چنا پورلہ مجلس اتحاد المسلمین اوٹکورمنڈل کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جناب مولوی وحافظ عبدالرحمن صدر مجلس اتحاد المسلمین اوٹکور منڈل نے کی۔

 

جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب عبدالقادر میسوری صدر مجلس اتحاد المسلمین ضلع نارائن پیٹ ؛جناب طاہر علی سینیئر ضلع مجلس قائد نے شرکت کی۔ اوٹکورمنڈل ایس ایس سی اردو میڈیم ٹاپرفسٹ رینک درجہ اول رداء ماحین؛ اور سیکنڈ رینک درجہ دوم ام رومان طا لبات کو مجلس کی طرف سے "سالار ملت بیسٹ اسٹوڈنٹس ایوارڈ "سے نوازہ گیا

 

۔اور ان طالبات کی ہمت افزائی کے لیے شال پوشی ؛میڈلس؛ مومنٹو؛ اور نقد رقم جناب عبدالقادر میسوری صدر ضلع مجلس نارائن پیٹ کے ھاتھوں دیا گیا۔ اور جناب عبدالقادر میسوری صدر مجلس اتحاد المسلمین ضلع نارا ئن پیٹ ؛نے اپنے خطاب میں طلبہ و طالبات کو مشورہ دیا کہ اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کر کے اپنے والدین ؛اساتذہ ؛اور اپنے گاؤں کا نام روشن کریں

 

اور مجلس بھی یہی چاہتی ہے کہ اپنے قوم کے لڑکے اور لڑکیاں اعلی عہدوں پر فائز ھو سکے۔اور موصوف نے کہا کہ مجلس ہمیشہ اپنے قوم کی فکر کرتی ہے کہ نوجوان بھی سیاسی میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ عوام کے فلاح بہبود کے امور کو انجام دے سکے

 

اس اجلاس میں رحمت اللہ پورلہ؛ محمد حسین پورلہ؛ محمد محبوب پورلہ؛ محمد مجاہد دیسائی؛ رحمت اللہ جکلیر ؛شاکر خان ؛بابو میاں کے علاوہ دیگر حضرات کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button