انٹرٹینمنٹ

2025 ء کا سب سے بڑا دھماکہ ہوگا رتیک روشن اور جونیر این ٹی آر کی ” وار2″

محمد عبدالسلام فلم جرنلسٹ 

یوں تو 2025 ء کو بڑی فلموں کی ریلیز کا سال کہا جا رہا ہے لیکن چرچے تو رتیک روشن اور جونیر این ٹی آر کی اسپائی ایکشن تھرلر اور یش راج فلموں کی اسپائی یونیورس فم ” وار2″کے ہیں جو 14 اگست 2025 ء کو ریلیز کی جائے گی ۔

 

ہالی ووڈ میں اس فلم کو دھماکہ نہیں بلکہ ہم کی فیکٹری کہا جا رہا ہے کیونکہ اس فلم کو پروڈیوسر آدتیہ چوپڑہ باکس آفس میں اب تک کے لکھے گئے فلموں کے کلکشن ریکارڈ توڑنے کیلئے بنا رہے ہیں 2 سو کروڑ کے بجٹ سے بنائی جا رہی اس فلم کا موضوع روایتی ہیرو بمقابلہ ویلن کی لڑائی نہیں ہوگا بلکہ ویلن بمقابلہ ویلن کی جنگ کا ہوگا ۔ دوسری اہم بات یہ ہوگی کہ اس فلم میں دوسری فلموں کی طرح کہ یہ لڑائی بھی انڈیا سے پاکستان کی نہیں بلکہ چین (China) سے ہوگی اس طرح یہ فلم یش راج فلمس کے اسپائی یونیورس موضوع پر بنے والی چھٹویں فلم ہوگی اور وار 2 رتیک اور ٹیگر شراف کی 2019 ء میں آئی وار فلم کا سیکوئیل ہوگی جس نے ریلیز کے ہفتہ بھر میں 200 کروڑ کا کلکشن کر کے ریکارڈ بنایا تھا

 

اسی لئے وار 2 کا نام بھی بڑی اہمیت سے سوشیل میڈیا میں خوب ٹرینڈنگ کررہا ہےانڈیا کو وی ایف ایکس کا صحیح مطلب سمجھانے والی فلم کا ڈائریکٹر ایان مکھرجی دیسی سوپر ہیرو بن کر اپنے آپ کو پیش کرنے والا رتیک روشن، انڈین سمینا کو آسکر کی ٹروفی دلانے والا اسٹار جونیر این ٹی آر اور جان ابراہام کے ساتھ کیارا اڈوانی جب کسی فلم میں ایک ساتھ آرہے ہیں فلم میں آرہے ہیں تو فلم سے بھی شائقین کو بڑی امیدیں ہو جاتی ہیں ریلیز کے بعد توقع ہے پورا ہندوستان نارتھ سے لے کر ساوتھ تک ایک ہی فلم دیکھے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button