تلنگانہ

نظام آباد سے نرمل ڈرون کی مدد سے ایک گھنٹہ میں دوائیوں کی ہاسپٹل منتقلی

نظام آباد _ 28 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد میں ڈرون کی مدد سے ہنگامی حالات  میں درکار دوائیوں کی اسپتال کو روانگی شروع ہوگئی ہے۔ نظام آباد شہر سے تعلق رکھنے والے وامسی کرشنا نام کے ایک نوجوان نے ایک پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ اس خصوص میں کیا جس کا مقصد کم سے کم وقت میں ڈرون کی مدد سے اسپتالوں کو ہنگامی ادویات فراہم کرنا ہے۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے اس پروگرام کاآغازکیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کیلئے مفید پروگرام کا آغاز کرناخوشی کی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ ہنگامی نوعیت کا طبی سامان بھیجاجارہا ہے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ نظام آباد سے نرمل اور دیگرمقامات پرایک گھنٹہ کے اندر دواوں کو بھیجا جاسکتا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button