تلنگانہ
گورنمنٹ انجینئرنگ کالج، کوسگی میں داخلے۔

نارائن پیٹ: 16 اگست ( اردو لیکس/صادق چاند) پرنسپل ڈاکٹر ایم سری نیواسولو کی اطلاع کے بموجب نے نارائن پیٹ ضلع کے کوسگی منڈل مستقر میں نو قائم شدہ گورنمنٹ انجینئرنگ کالج میں کمپیوٹر سائنس برانچ کی مخلوعہ نشستوں کو پُر کرنے کے لیے اسپاٹ ایڈمیشن کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ انجینئرنگ کالج کوسگی میں کمپیوٹر سائنس برانچز (سی ایس ای، سی ایس ڈی اور سی ایس ایم) کی نشستیں مخلوعہ ہیں۔ جس میں داخلہ کے لئے اہل امیدوار 16 اگست سے 27 اگست تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں جبکہ 28 اگست کی صبح 11.00 بجے اسپاٹ داخلہ کا عمل ہوگا۔ پرنسپل نے کہا کہ مزید تفصیلات کے لیے شری نوین (9398185613) ، شری اوما شنکر (9059671650) ، شری ستیہ نارائنا (9963060336) سے رابطہ کرسکتے ہیں۔