جرائم و حادثات

میکے سے واپسی سے انکار پر شوہر نے بیوی کی ناک ہی کاٹ ڈالی – تلنگانہ کے منچریال ضلع میں عجیب و غریب واقعہ

حیدراباد – تلنگانہ کے منچریال ضلع کے کوٹاپلی منڈل ہیڈکوارٹر میں شوہر نے بیوی سے جھگڑے کے دوران اس کی ناک کو زور سے کاٹ دیا جس کے نتیجہ میں ناک کا اوپری حصہ کٹ کر زمین پر گر پڑا۔ شدید زخمی ممتا کو علاج کے لئے ورنگل کے ایم جی ایم ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق ممتا کی 9 سال قبل ملّم پیٹ کے منی چندر سے شادی ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ افراد خاندان کا الزام ہے کہ منی چندر گزشتہ چار سال سے اضافی جہیز کے لئے ممتا کو ہراساں کر رہا تھا اور شراب کا عادی ہونے کے باعث اکثر جہیز کے معاملے پر جھگڑا کرتا تھا۔

 

حالیہ جھگڑے کے بعد ممتا اپنی دونوں بیٹیوں کے ساتھ میکے آگئی تھی۔ منی چندر اپنے گھر والوں کے ساتھ سسرال پہنچا اور ممتا کے والد نارائن پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ممتا نے والد کو بچانے کی کوشش کی تو منی چندر نے اس کی ناک کو زور سے کاٹ لیا، جس سے ناک کا اوپری حصہ الگ ہوکر زمین پر گر گیا۔

 

واقعہ میں ممتا شدید زخمی ہوگئی۔ کوٹاپلی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایس آئی راج شیکھر واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔

Shadi
Shadi

متعلقہ خبریں

Back to top button