جنرل نیوز
حیدرآباد کے پرانے شہر سے لڑکی لاپتہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر سے ایک کم عمر لڑکی پراسرار طورپر لاپتہ ہوگئی۔ اس سلسلے میں فلک نما پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی۔ 12 سالہ شفا خان ساکن تیگل کنٹہ کل اپنے رشتہ دار کے گھر گئی ہوئی تھیں اور وہاں
سے اپنے گھر جانے کیلئے روانہ ہوئی لیکن واپس نہیں لوٹی۔ کافی تلاش کے بعد اس تعلق سے ان کی والدہ نے فلک نما پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔