انٹرٹینمنٹ

اب واٹس ایپ کال پر بھی پسند کی رنگ ٹون رکھنے کی سہولت

حیدرآباد _ 23 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) اب تک واٹس ایپ کال کے لئے پسند کا رنگ ٹون سیٹ کرنے کی کوئی سہولت نہیں تھی۔ اگر فون میں کوئی رنگ ٹون ہے تو واٹس ایپ کال کا بھی وہی رنگ ٹون رہے  گا۔ تاہم، اب واٹس ایپ کے تازہ اپ ڈیٹ کے ساتھ، WhatsApp نہ صرف آپ کو رنگ ٹون سیٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے، بلکہ آپ کو ہر صارف کے لیے ایک مختلف رنگ ٹون سیٹ کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔

 

رنگ ٹون کیسے سیٹ کریں

 

پہلے واٹس ایپ چیٹ کھولیں۔ دائیں جانب آئیکن کی علامت (تین نقطوں) پر کلک کریں اور کنٹاکٹ  کھولیں۔ پھر ‘کسٹم نوٹیفکیشن’ ظاہر ہوگا۔ اس پر کلک کرنے کے بعد آپ کو ‘Use Custom Notifications’ نظر آئے گا۔ اسے فعال کیا جائے۔ پھر آپ نوٹیفکیشن ٹون اور رنگ ٹون کے آپشن پر کلک کر کے پسند کی رنگ ٹون سیٹ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button