انٹرٹینمنٹ

عامر خان تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں، بنگلورو میں تقریب متوقع

بنگلورو: بالی ووڈ کے معروف اداکار 61 سالہ عامر خان  جمعہ کے روز بنگلورو میں اپنی قریبی دوست 47 سالہ گوری اسپرٹ  سے تیسری شادی کرنے والے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب ایک ریساٹ میں منعقد ہوگی۔

 

عامر خان اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور بعد ازاں کرن راؤ سے علیحدگی کے بعد گزشتہ چند برسوں سے گوری اسپرٹ کے ساتھ تعلقات میں تھے۔

 

گوری اسپرٹ کی ایک سات سالہ بیٹی بھی ہے۔ وہ بنگلورو اور ممبئی میں سیلون کاروبار سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے بلیو ماؤنٹین اسکول میں تعلیم حاصل کی اور 2004 میں لندن یونیورسٹی سے فیشن کا کورس مکمل کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسٹائلنگ اور فوٹوگرافی کے کورسس بھی کئے ہیں۔

 

رپورٹس کے مطابق تقریب محدود پیمانے پر منعقد ہونے کا امکان ہے، جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوں گے۔ تاہم عامر خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button