ایجوکیشن

تلنگانہ اقلیتی اقامتی (انگلش میڈیم) برائے طلباء کو ٹگیر نظام آباد  نئے سال 2023-24 کیلئے داخلوں کا آغاز

نظام آباد23/ جنوری (اردو لیکس)محمد بشیر الدین پرنسپل اسکول ہذا کے اطلاع کے بموجب تعلیمی سال 2023-24 کیلئے جماعت پانچویں میں داخلوں کیلئے میناریٹی (مسلم) کے علاوہ ایس سی، ایس ٹی اور بی سی کیلئے درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن بتاریخ 15/ جنوری 2023 ء تا 31 جنوری مقرر کی گئی ہے حکومت کی طرف سے مفت قیام و طعام کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جاتی ہیں۔ شب و روز راست نگرانی میں بچوں کو تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔ تغذیہ بخش غذاء بخش غذاء، مفت میڈیکل اور عربی تعلیم کا انتظام رہتا ہے اس اسکول سے فارغ طلباء اعلیٰ تعلیم IIIT دیگر پیشہ وارانہ تعلیم حاصل کررہے ہیں کھیل کود میں کئی طلباء و ریاستی سطح پر اسکول کا نام روشن کیا ہے۔

 

پرنسپل نے مزید بتایا کہ جماعت ششم تا آٹھویں جماعت میں بھی چند مخلوعہ نشستوں کیلئے بھی داخلے جاری ہیں۔ داخلہ بغیر ٹسٹ کے میناریٹی طلباء کیلئے (اول آمد اول اڈمیشن) راست مدرسہ پر داخلہ دئیے جائیں گے۔ اس ضمن میں پرنسپل نے تمام صدر انجمن رہبر و قوم اور حکومت کے قائم کردہ ادارے سے فائدہ اٹھائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9949028733 – 8309840906 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button