نیشنل

عتیق احمد اور اشرف کو شہید قرار دیتے ہوئے پوسٹرس لگانے والے تین افراد بیڈ میں گرفتار

ممبئی _ 19 اپریل ( اردولیکس) مہاراشٹر کے بیڈ میں اترپردیش کے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کے بھائی کو گزشتہ ہفتہ کی رات فائرنگ میں ہلاک کردینے کے واقعہ کے خلاف بطور احتجاج دونوں بھائیوں  کو شہید قرار دیتے ہوئے پوسٹرس لگائے گئے۔ جس سے بیڈ شہر میں ہلچل مچ گئی ۔

پولیس نے یہ پوسٹر لگانے والے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو شہید قرار دیتے ہوئے بیڈ میں  چسپاں پوسٹرس کے خلاف وشو ہندو پریشد کے مقامی لیڈروں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ جس پر  پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 293، 294 اور 153 کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔ ہورڈنگ پر پوسٹر چسپاں کرنے پر تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ محسن بھیا مترا منڈل تنظیم کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز کو پولیس کے نوٹس میں آنے پر فوراً ہٹا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button