نارائن پیٹ مستقر کے عازمین حج کا پہلا قافلہ حج ھاؤس حیدراباد روانہ

نارائن پیٹ : 16 مئی (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر کے عازمین حج کا پہلا قافلہ جملہ 11افراد پر مشتمل قافلہ بارگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادری باباؒ سے تلبیہ کی گونج میں حج ہاؤس حیدر آباد کے لئے روانہ ہوا۔
نارائن پیٹ ضلع اڈیشنل ایس پی ریاض الحق’ شیوا کمار ریڈی سابق صدر کانگریس پارٹی نارائن پیٹ ‘ ایم اے رشید ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیئر آفیسر نارائن پیٹ نے ہری جھنڈی دکھا کر پہلا قافلہ کو روانہ کیا۔ اس سے قبل بارگاہ تقی بابا پر عازمین حج کی تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔
سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین درگاہ نے عازمین حج اور حج سوسائٹی نارائن پیٹ کے ذمہ داران کی شال پوشی و گلپوشی کی۔ بعد ازاں شیوا کمار ریڈی سابق صدر ضلع کانگریس نے بھی عازمین حج کو تہینت پیش کی ۔ اس سے قبل مولانا شفاعت علی نظامی’ و مولانا فاروق بن مخاشن نظامی نے حج کے متعلق تفصیلات سے واقف کروایا۔
اس موقع پر اڈیشنل ایس پی ناراٸن پیٹ ریاض الحق’ شوا کمار ریڈی سابق صدر کانگریس پارٹی نے عازمین حج سے درخواست کی کہ وہ نارائن پیٹ میں امن و امان کی برقراری اور نارائن پیٹ کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کریں۔ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیئر آفیسر ایم اے رشید نارائن پیٹ کے عازمین حج کو مبارکباد پیش کی اور ریاست تلنگانہ کی خوشحالی اور نارائن پیٹ کی ترقی کے لئے دعاؤں کی گزارش کی
۔ اس موقع پر ڈاکٹر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہؒ کولم پلی’ حافظ سید مصطفی قادری جانشین سجادہ بارگاہ تقی باباؒ’ محسن بابا’ نے نعت شریف پڑھی۔ اس موقع پر محمد نواز موسی’ امیر الدین ایڈوکیٹ صدر حج سوسائٹی’ عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ محمد رفیق چاند ‘ مجاہد صدیقی’ محمد اعجاز حسین’ تاج الدین ٹنگلی’ محمد ریاض رنگریز’ دستگیر چاند کے علاوہ معززین و عمائدین شہر و دیگر موجود تھے۔