تلنگانہ

کے سی آر کے پیٹ میں السر۔ ہیلت بلیٹن جاری

حیدرآباد: ریاستی چیف منسٹرچندرشیکھرراو کے گچی باؤلی کے اے آئی جی ہاسپٹل میں مختلف طبی معائنہ کئے گئے،بتایا گیا ہے کہ ان کے پیٹ میں ہلکا درد ہے، وہیں اے آئی جی ہاسپٹل کے چیرمین ڈاکٹر ناگیشور ریڈی نے چیف منسٹر کے تمام ضروری طبی ٹیسٹ کروائے گئے۔ کے سی آرکے سی ٹی اسکین اور اینڈو سکوپی ٹیسٹ بھی کرائے گئے۔ ان ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ چیف منسٹر کے پیٹ میں ایک چھوٹا سا السر ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ دوا لینے سے السر کم ہو جائے گا، اس کے ساتھ ہی السر کو کم کرنے ادویات شروع کر دی گئیں ہیں۔اس دوران ڈاکٹر ناگیشور راؤ چیرمین اے آئی جی ہاسپٹل نے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی صحت سے متعلق ہیلت بلیٹن جاری کیا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button